Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۳۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت علاقے میں کشیدگی کی موجب : لبنانی وزیراعظم

لبنان کے وزیر اعظم نے صیہونی حکومت کو علاقے میں کشیدگی کا باعث قرار دیتے ہوئے اور اس پر بین الاقوامی دباؤ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لبنان کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ لبنانی فوج صیہونی حکومت کے ہر طرح کے بری بحری اور فضائی حملے کا منھ توڑ جواب دے گی جبکہ حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے ڈرون طیاروں کے ملبے لبنانی فوج کے حوالے کردیئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت علاقے میں کشیدگی پیدا ہونے کا باعث ہے کہا کہ اسرائیل کے تخریبی اقدامات کا سلسلہ بند کرنے کے لئے اس پر بین الاقوامی دباؤ ڈالا جانا چاہئے۔
لبنانی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیوگوترش سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ہر طرح کی کشیدگی پورے علاقے میں ایسا تنازعہ پیدا کرسکتی ہے جس کے نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔
سعد الحریری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنوبی بیروت کے گنجان علاقے ضاحیہ پر جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل ہے کہا کہ یہ اقدام مقبوضہ فلسطین سے ملحق لبنانی سرحدوں کی سیکورٹی کے امن و سیکورٹی کے لئے بھی خطرہ ہے۔
حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں نے 25 اگست کو جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا تھا۔ دوسری جانب لبنان کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ لبنانی فوج صیہونی حکومت کے ہر طرح کے بری بحری اور فضائی حملے کا منھ توڑ جواب دے گی۔ لبنان کے وزیر دفاع نے العھد ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لبنان دفاعی لحاظ سے ہمیشہ سے زیادہ مضبوط ہے اور ملک کی مصلحت کا تقاضہ ہے کہ صیہونی حکومت کی معمولی جارحیت کا بھی جواب دیا جائے گا۔
 
لبنانی وزیردفاع الیاس بوصعب ایسی حالت میں صیہونی حکومت کی ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر تاکید کر رہے ہیں کہ اس غاصب حکومت کے ڈرون طیاروں نے حالیہ ہفتوں میں تین بار لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701میں جو 2006 میں لبنان کے ساتھ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ ختم ہونے کے بعد منظور ہوئی تھی، صیہونی حکومت کو لبنان کے خلاف ہرطرح کے دشمنانہ اقدامات سے روکا گیا ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی پرواہ کئے بغیر لبنان کے فضائی بری اور بحری حدود کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہے۔
لبنان نے عالمی برادری سے ہمیشہ ہی صیہونی حکومت کو ان جارحیت پر خبردار کرنے اور اس کا سلسلہ جاری رکھنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔ درایں اثنا حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے جن دوڈرون طیاروں کو مار گرایا تھا اسے لبنانی فوج کے حوالے کردینے کی خبر دی ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اسرائیلی فوج کے ان دو ڈرون طیاروں کو لبنانی فوج کے ادارہ انٹیلیجنس کے حوالے کر دیا ہے جنھیں اس نے جنوبی بیروت میں مار گرایا تھا۔ 

ٹیگس