امارات اپنے عوام کو جمہوری حقوق دے، انصار اللہ یمن
Sep ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی نے کے سربراہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات یمن میں جنگ کی آگ بھڑکانے کے بجائے اپنی قوم کو جمہوری حقوق دے۔
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نےکہا کہ متحدہ عرب امارات کا دعوی ہے کہ اس نے یمن میں آزادی کے لئے حملہ کیا ہے تاہم اس نے اپنی قوم کو آزادی اور آزادانہ انتخابات کے بنیادی حق سے محروم کر رکھا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ صوبہ حجہ کے دو علاقوں حرض اور حیران میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اسنائپروں کی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے نو افراد ہلاک ہوگئے-
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مارچ دوہزار پندرہ سےغریب عرب ملک یمن پر حملے کر رہے ہیں جس میں اب تک اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے اور عوام کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یمنی عوام کی استقامت و پائیداری کے باعث جارح سعودی اتحاد کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔