Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • صیہونی، وحشی پن کی علامت ہیں: محمد علی الحوثی

یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے یمن پر امریکہ اور صیہونیوں کے حملوں کے سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صیہونیوں کو وحشی پن کی علامت قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما محمد علی الحوثی نے اسرائیلی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کے متضاد بیانات سے نہ صرف یہ کہ ہم ڈرتے نہیں ہیں بلکہ یمن کے مجاہد غزہ کی حمایت اور تمہاری مجرم حکومت کی نابودی کے سلسلے میں زیادہ پرعزم ہوجاتے ہیں۔  محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ کی حمایت کی بنا پر یمن پر کئے جانے والے حملوں کے بعد دہشت گردی اور نسل کشی کے مقابلے کے سلسلے میں ہمارے عوام کا ایمان اور عزم مزید پختہ ہوا ہے۔

 

ٹیگس