Mar ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • یمنی قوم امریکی دہشت گردی سے ڈرنے والی نہیں: محمد الحوثی

یمن پر امریکہ کے حالیہ حملوں کے ردعمل میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد الحوثی نے کہا کہ یمنی قوم امریکی حملوں، جارحیت اور دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد الحوثی نے کہا کہ یمنی قوم امریکی حملوں، جارحیت، غنڈہ گردی اور دہشت گردی سے خوف زدہ نہیں اور ہم خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے کہا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ محمد الحوثی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کر کے کہا کہ تم کبھی بھی ہم کو نہیں ڈرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے تم کو اپنی طاقت پر کتنا ہی گھمنڈ کیوں نہ ہو، ہم کسی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، ہم کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے اور نہ کبھی پیچھے ہٹیں گے۔

ٹیگس