Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ خطےمیں دہشت گردی پھیلانے کے درپے ہے : محمدعلی الحوثی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے علاقے میں مزید فوجی ساز و سامان و فوجیوں کی ترسیل علاقے میں موجود اس کے فوجیوں کی شکست کا ثبوت ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  محمد علی الحوثی نے ایکس پر لکھا ہے کہ امریکہ نے یمن کے خلاف دہشت گردانہ و غیر قانونی اقدامات بڑھانے اور پورے علاقے میں دہشت گردی پھیلانے کی غرض سے علاقے میں مزید فوجی ساز و سامان اور فوجیوں کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ محمدعلی الحوثی نے کہا کہ یہ در اصل علاقے میں امریکہ کی جانب سے قانونی کی کھلی خلاف ورزی اور علاقے میں تعینات امریکی فوجیوں اور طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کی شکست کا ثبوت ہے۔ انہوں نے لکھا ہے طیارہ بردار بحری بیڑا ہیری ٹرومین بھی ناکام ہوگا۔ الحوثی نے واضح کیا ہے کہ غزہ پٹی کے راستوں کو کھولنے اور اس علاقے پر جارحیت روکنے کا خرچ  صفر ہے اس لئے اس کام کے لئے امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہی نہيں ہے۔

ٹیگس