کربلا میں اژدھام اور بھگدڑ سے 36 عزادار شہید ، 122 زخمی
Sep ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
مقدس شہر کربلا میں اژدھام اور بھگدڑ سے 31 زائرین شہید ہو گئے ہیں۔
عراق کے مقدس شہر کربلا ذرائع کے مطابق حادثہ بھگدڑ مچنے اور ایک دیوارکے گرنے کی وجہ سے باب الرجا کے نزدیک پیش آیا۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ عاشورہ کی دو پہر زیادہ اژدہام کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔عراق کی وزارت صحت نے اس سے قبل سولہ افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی تھی۔
شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد عراقی شہری بتائے جاتے ہیں۔
حادثے کی وجہ زائرین کے حد سے زیادہ اژدھام کو قرار دیا گیا ہے۔