Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • عراقی دارالحکومت میں متعدد دھماکے

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکوں کی خبر دی ہے

 النشرہ کی رپورٹ کے مطابق سکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی رات شمالی بغداد کے الشعب علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے-

جنوبی بغداد کے الشرطہ الرابعہ اور حی الاعلام علاقوں میں دو بم دھماکوں میں پانچ عام شہری زخمی ہوگئے- گذشتہ سنیچر کو بھی عراقی ذرائع نے بغداد کے مختلف علاقوں میں پانچ دھماکوں کی خبر دی تھی جس میں کم سے کم گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے -

عراق میں داعش دہشتگردوں کی ناکامی کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگرد گروہ کے افراد موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں-

عراقی سیکورٹی فورسز اس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں-

 

ٹیگس