مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کا حملہ
Sep ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے انتہا پسند مذہبی لیڈروں کی کال پر تین سو صیہونی انتہا پسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کردیا
العہد نیوز ایجنسی کے مطابق دو سو انتہا پسند صیہونیوں نے جن میں صیہونی پارلیمنٹ کے کچھ اراکین بھی شامل تھے صیہونی فوجیوں کی پشتپناہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کردیا - یہ ایسی حالت میں ہے کہ صیہونی مذہبی لیڈروں نے اتوار کو مسجد الاقصی پر حملے کی کال دی تھی -
گذشتہ بدھ کو بھی صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی لیڈروں کے ساتھ مل کر مسجد الاقصی پر حملہ کیا تھا -
اس حملے میں بھی صیہونی فوجیوں نے حملہ آوروں کا ساتھ دیا تھا - صیہونی حکومت مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کے خلاف مسلسل سازشیں کررہی ہے اور اس کو مٹانے کے درپئے ہے .