Oct ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • سرحدوں پر زائرین حسینی کا ہجوم ۔ تصاویر

ان دنوں عراق سے ملنے والی ایران کی سرحدوں پر ملکی اور غیر ملکی زائرین کرام کا ہجوم ہے جو اربعین حسینی کے موقع پر ہونے والے پیدل مارچ اور زیارت کی غرض سے کربلا پہونچنے کے خواہشمند ہیں۔

چند روز قبل عراق کے بعض علاقوں میں ہونے ہونے والے حکومت مخالف ’مشکوک‘ مظاہروں کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس بار اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی تعداد گزشتہ برسوں کی بنسبت کم ہوگی، مگر تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صرف ایران سے اربعین حسینی کے موقع پر عراق جانے والوں کی تعداد تیس لاکھ سے گزر چکی ہے۔اس کے علاوہ ہندوستان پاکستان آذربائیجان کے زائرین کی بڑی تعداد کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی زائرین کا سیلاب سوئے کربلا رواں دواں ہے۔

ان تصاویر میں ایران میں سے عراق کی جانب سفر کر رہے زائرین کرام کے جوش ولولہ کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس