ایران کے دورے کے بعد عمران خان کا دورہ سعودی عرب
Oct ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شام محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج مختصر دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے میں کشیدگی کے خاتمے، یمن کی جنگ اورکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار کے روزایران کا دورہ کیا تھا اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اورصدرمملکت حسن روحانی سے ملاقاتیں کیں۔