پاکستانی زائرین کا آخری قافلہ
Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
اربعین حسینی کے ملین پیدل مارچ کے لئے اب تک ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین میرجاوہ بارڈر سے ایران میں داخل ہوئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے میرجاوہ بارڈر سے ایک لاکھ دس ہزار کے قریب پاکستانی زائریں زائریں کربلائے معلی میں اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کیلیے پہنچے ہیں.
ہرسال محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کربلای معلی جاتے ہیں.
گزشتہ سال کے اربعین کے موقع پر 65 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے ملک میں داخل ہوئے تھے.
واضح رہے کہ پاکستان و ہندوستان میں اتوار 20 اکتوبرکو چہلم حضرت امام حسین(ع) ہے جبکہ ایران اور عراق سمیت دوسرے ممالک میں چہلم حضرت امام حسین(ع) ہفتہ 19 اکتوبرکو ہے۔