Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • بین الافغان امن مذاکرات کا نیا دور

انٹرا افغان مذاکرات کا اگلا دور پیر اور منگل کو چین میں ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ ‏بین الافغان امن مذاکرات کا نیا دور 28 اور 29 اکتوبر کو ہو گا۔

ترجمان افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا برادر کی سربراہی میں طالبان وفد کی افغانستان کیلئے چینی نمائندہ خصوصی اور قطر میں چینی سفیر ڈنگ ژان سے ملاقات ہوئی جس میں اگلے ہفتے بیجنگ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات اور امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

بین الافغان امن مذاکرات کا دو روزہ اجلاس آئندہ ہفتے چین میں ہو گا، ‏امن مذاکرات 28 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے۔

ٹیگس