Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • شاہ بحرین اور صیہونی وزیراعظم کی خفیہ ملاقات

بحرینی ذرائع ابلاغ نے ہنگری میں صیہونی وزیر اعظم اور بحرین کے بادشاہ کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبر دی ہے

البحرین الیوم ویب سائٹ نے بحرین کے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے گذشتہ اپریل کے مہینے میں اپنے دورہ ہنگری کے موقع پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق شاہ بحرین نے اس ملاقات میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں توسیع کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی سیکورٹی کو خلیج فارس کی سیکورٹی کاحصہ قراردیا تھا۔

اس ملاقات میں نیتن یاہو نے بحرین میں یہودی اقلیت کا خیال رکھنے اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے شاہ بحرین کے اقدامات کی قدردانی کی۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیراعظم کے ساتھ شاہ بحرین کی ملاقات ، منامہ اجلاس کے انعقاد کا مقدمہ تھی ۔

منامہ اجلاس سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے لئے پہلا قدم تھا اور یہ ملاقات امریکی فریق نے کرائی تھی۔بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے پچیس اور چھبیس جون کو سینچری ڈیل پر عمل درآمد کے پہلے قدم کے طور پر اقتصادی اجلاس کے نام سے منامہ میں اجلاس منعقد کیا تھا ۔

ٹیگس