Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran

پیغمبر اسلام کی وفات، حضرت امام حسن مجتبی اور حضرت امام رضا علیہم السلام کی شہادت کا پرسہ دینے کے لئے عاشقان اہل بیت کا سیلاب مشہد مقدس میں پہنچ گیا۔

عاشقان اہل بیت ہفتوں سے پیدل چل کر، تمام مشکلات اور پریشانیوں کو برداشت کرکے مشہد مقدس پہنچے اور وہ سینہ زنی اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ 

مشہدالرضا سمیت ایران بھر میں آج فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ایران کے کونے کونے میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے اور جلوس ہائے عزا برآمد کیے جارہے ہیں۔

مشہد مقدس میں جہاں امام علی ابن موسی رضا علیہ السلام کا روضہ ہے، دسیوں لاکھ ملکی اور غیر ملکی زائرین موجود ہیں اور امام رؤوف کے غم میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

ٹیگس