کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے پر نامعلوم افراد کا دھاوا ۔ ویڈیو
Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
گزشتہ شب کچھ نا معلوم افراد کربلا میں واقع ایرانی قونصل خانے کے سامنے اکٹھا ہوئے اور پتھراؤ کر کے اسے نقصان پہونچانے کی کوشش کی۔تاہم کربلا پولیس کمانڈر کا کہنا ہے اس وقت ایرانی قونصل خانے کے آس پاس حالات معمول کے مطابق ہیں
واضح رہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے گزشتہ چند روز کے دوران عراق کے مختلف شہروں میں سرکاری اداروں اور سکیورٹی فورسز پر حملے کئے۔
بعض خبری ذرائع کے مطابق عراق میں مظاہروں کا سلسلہ ازخود شروع نہیں ہوا بلکہ اس میں اغیار کا ہاتھ ہے۔ بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا نام سامنے آرہا ہے-