Nov ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • چھے سو سے زائد داعش دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

افغانستان کی وزارت دفاع نے خبر دی ہے کہ چھے سو سے زیادہ داعش دہشتگردوں ہتھیار ڈال دیئے ہیں

افغانستان کی وزارت دفاع نے سنیچر کو اعلان کیا کہ حکومت افغانستان کے سامنے داعش کے افراد کے گھٹنے ٹیکنے کا تازہ ترین واقعہ، صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین میں پیش آیا اور تسلیم ہونے والوں میں چوبیس خواتین اور اکتیس بچے شامل ہیں ۔حالیہ دو ہفتوں کے دوران افغان فوج کےسامنے چھے سو پندرہ داعشی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار میں داعش دہشتگرد گروہ کے اڈوں پر افغان فوج اور سیکورٹی  اہلکاروں کی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے داعش دہشتگردوں کی تعداد بڑھی ہے۔عراق اور شام میں داعش دہشتگرد گروہ کی ناکامی کے بعد امریکہ ، مغرب اور علاقے کے بعض ممالک نے داعش کے باقیات کو افغانستان منتقل کردیا تاکہ انھیں اپنے علاقائی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے استعمال کرسکیں۔  

 

ٹیگس