Nov ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجی چوکی نذر آتش

صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں اور اسلامی مزاحمتی تحریک کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق بعض فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیل کی ایک فوجی چوکی کو آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی جوانوں نے غزہ پٹی کے شمال میں واقع بیت حانون علاقہ میں اسرائیل کی فوجی چیک پوسٹ کو نذر آتش کردیا۔

فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجی چوکی کو آگ لگانے کے بعد غزہ واپس پہنچ گئے۔

ٹیگس