Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے اسٹریٹیجک ٹاون الصیر کو بھی آزاد کرا لیا

شامی فوج نے ملک کے دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسٹریٹیجک ٹاؤن الصیر کو آزاد کرالیا ہے۔

اسٹریٹیجک ٹاؤن الصیر کی آزادی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب پیر کے روز شامی فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد جنوب مشرقی ادلب کے علاقوں ام خلاخیل اور الزر زور کو بھی آزاد کرالیا ہے۔شامی فوج نے سولہ نومبر سے جنوب مشرقی ادلب کے نواحی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری اور فضائی بمباری کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو علاقے سے پسپائی اختیار کرنا پڑی ہے۔

قبل ازیں شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ، ادلب میں انجام پائے گا۔حکومت شام نے ادلب کی آزادی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے حامی غیر ملکی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر شام سے باہر نکل جائیں۔

ٹیگس