عراق میں داخلی جنگ چھیڑنے پرامریکہ کو انتباہ
Nov ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادی عراق میں خانہ جنگی کرانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تنظیموں نجباء اور حزب اللہ عراق نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو عراق میں داخلی جنگ چھیڑنے اور اخلافات پیدا کرنے پر متنبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ عراق کی داخلی جنگ میں امریکہ محفوظ نہیں رہےگا۔
حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ داخلی جنگ میں خشک و تر دونوں جلیں گے اور امریکہ اور اس کے اتحادی عراق کی داخلی جنگ میں محفوظ نہیں رہیں گے اور سب سے زیادہ نقصان امریکہ کو پہنچے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے نام نہاد اتحادی عراقی عوام میں اخلافات پیدا کرنے کے ذریعے عراق میں خانہ جنگی کرانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔