Dec ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں 5 نوجوانوں کو پھانسی کی سزا

آل سعود کی حکومت نے 5 سعودی نوجوانوں کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کی خبر دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق ان 5 سعودی نوجوانوں سے کئی ماہ تک کال کوٹھڑیوں اور قید تنہائی میں رکھ کر اور تشدد کر کے اعترافی بیان لیا گیا ہے۔ ان 5 سعودی نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں پر امن مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

سعودی عرب میں سیاسی مسائل کی وجہ سے  ظالمانہ طور طریقوں سے گرفتاریوں کے سلسلے میں اس سال کے اوائل سے شدت آئی ہے۔

 سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت  کی نا انصافیوں، لوٹ کھسوٹ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف 2011 سے عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور آل سعود نے عوامی احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو‏ئے ہیں۔

ٹیگس