Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشتگرد فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ

عراق میں امریکی فضائیہ کے عین الاسد دہشتگرد فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد علاقہ میں امریکہ کے دہشتگردی کے فوجی اڈے پرمیزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں 5 میزائل داغے گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروہ نے قبول نہیں کی۔ اس حملے میں ابھی تک جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واضح رہے کہ عراقی عوام اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں امریکہ اور غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالف ہیں اور اس ملک کی نا گفتہ بہ صورتحال کا ذمہ دار بھی انھیں سمجھتی ہیں۔

ٹیگس