Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فوجی کارروائی، 25 سے زائد دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کے بعد اس ملک کی فوج نے بھی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

فوج کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے شورش زدہ ضلع شاہ ولی کوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹے کی فوجی مہم کے دوران فوج نے فضائیہ کے جنگی طیاروں کی مدد سے 25 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

لڑاکا طیاروں کی مدد سے منگل کی صبح سے ضلع شاہ ولی کوٹ کے کچھ حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف یہ مہم چلائی گئی جس میں کئی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیان کے مطابق مہم اس وقت تک چلے گی جب تک کہ مسلح دہشت گردوں سے علاقہ مکمل طور خالی نہیں ہو جاتا۔

اس صوبہ کے مختلف علاقوں میں سرگرم طالبان نے فوجی کارروائی کے بارے میں ابھی تک بیان نہیں دیا ہے۔

ٹیگس