سعودی عرب میں یونیورسٹی کی چھت گرنے سے 15 ہلاک و زخمی
Dec ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
سعودی عرب میں یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرگئی جس کی وجہ سے 15 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
سول ڈیفینس سروس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے ضلع دریا میں منگل کے روز المعرفہ یونیورسٹی کی پارکنگ کی چھت گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
سول ڈیفینس سروس نے یونیورسٹی کی عمارت کی اونچی دیوار کے پاس سروس کے اہلکاروں کی اُن تصاویر کو شیئر کیا ہے جن میں وہ لوگوں کو نکالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس سے پہلے کرین گرنے کے واقعہ میں بھی کئی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔