Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • بغداد میں داعش کا حملہ ناکام

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے کل رات بغداد کے شمال میں واقع بلد علاقے پر حملے کی کوشش کی جسے الحشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

اُدھر عراق کے مغربی صوبے الانبار سے خبر ہے کہ عراقی فوج نے ایک اسپیشل آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں عراقی فورسز ملک میں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے عراق کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے کئی علاقوں میں دہشتگ رانہ کارروائیاں کیں۔ چند ماہ سے عراق کے مختلف شہروں میں اقتصادی ناگفتہ بہ صورتحال ، بے روزگاری اور ناقص عوامی خدمات کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو کچھ ہفتوں سے بارہا بلوے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔عراقی حزب اللہ نے عراق کی حالیہ صورتحال کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ٹیگس