Dec ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • قزاقستان میں طیارہ حادثہ ، پندرہ افراد ہلاک

قزاقستان میں مسافر بردار جہاز گرنے سے پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومت قزاقستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا ایک مسافر طیارہ جس میں سو افراد سوار تھے جمعے کو قزاقستان کے شہر آلماتی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور چند بچوں سمیت پچاس افراد زخمی ہوگئے

پانچ زخمیوں کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

حکام نے پرواز بھرتے وقت توازن بگڑجانے اورعمارت کی دیوار سے ٹکرا جانے کو طیارہ سانحے کی وجہ قرار دیا ہے۔ قزاقستان کے ادارہ ایوی ایشن کے بیان کے مطابق یہ طیارہ آلماتی ایئرپورٹ سے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا۔

ٹیگس