Jan ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملوں میں 10 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبوں تخار اور بلخ میں طالبان کے حملوں میں 8 پولیس اہلکار اور 2 افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق رات گئے طالبان نے بلخ میں پولیس چیک پوائنٹ پر حملہ کیا، حملے کے وقت 14 اہلکار چیک پوائنٹ پر موجود تھے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ تخار میں بھی طالبان نے فورسز کی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا جس میں افغان فوج کے دو اہلکار مارے گئے، طالبان نے تخار حملے کی تصدیق کردی ہے، تاہم بلخ حملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

ٹیگس