Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۳ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی کے کمانڈروں کی شہادت کی تردید

عراقی ذرائع نے امریکہ کے تازہ بزدلانہ حملے میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر شبل الزیدی، رائدالکروی اور حامد الجزائری کی شہادت کی تردید کردی۔

 اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ تینوں کمانڈر امریکہ کے تازہ فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ 
کہا جارہا ہے کہ التاجی کے علاقے میں دو گاڑیوں پر مشتمل ایک کنوائے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملے کے بعد علاقے میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں۔
اسکائی نیوز کے مطابق امریکہ نے التاجی کے علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کنوائے کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے میں حشد الشعبی کے کم سے کم چھے اہلکاروں کے شہید ہونے کی خبر نشر کی گئی تھی۔
الحدث ٹیلی ویژن کے مطابق امریکہ نے یہ حملہ بھی ڈرون کے ذریعے کیا۔ 
 

ٹیگس