Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
  • شہداء کا خون رائیگاں نہيں جائے گا، انصار اللہ کی بڑی دھمکی

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے جمعے کی رات ایک بیان جاری کرکے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت پر  تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہيں جائے گا۔

المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اپنے پیغام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ ایرانی اور عراقی پاک شہید، امت اسلامیہ کے شہید ہیں جنہوں نے جنگوں میں آزادی کے حصول اور استعماری طاقتوں سے مقابلے اور امریکا نیز اسرائیل کے بر سر پیکار رہنے کی کوشش کی، کہا کہ انشاء اللہ ان عظیم مجاہدین کی شہادت اور جاں فشانی، عظیم کامیابیوں پر منتج ہوگی۔

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امت اسلامیہ کے حریت پسند اپنی آزادی اور خود مختاری، استعماری طاقتوں اور امریکا نیز اسرائیل کے خلاف جنگ کی حمایت کرتی ہے، کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو ان جرائم کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے اور ان کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ دشمنوں نےسبھی کو نشانہ بنا رکھا ہے اور وہ امت اسلامیہ پر تسلط قائم کرنے کے درپے ہے۔

سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے مزاحمتی محاذ کو دشمنوں سے مقابلے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے امت اسلامیہ کا سپر قرار دیا۔   

ٹیگس