Jan ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  •  پارلیمنٹ امریکی فوج کو ملک سے باہر نکالنے کا قانون پاس کرے: سائرون

عراقی پارلیمنٹ میں سائرون نامی دھڑے نے عراق سے امریکی فوج کو فوری طور پر نکالنے کا قانون پاس کرنے کا مطالبہ کیا ہے

عراقی پارلیمنٹ میں سائرون پارلیمانی دھڑے کے ترجمان حمد اللہ الرکایی نے ہفتے کو کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک ایسا واضح بل پیش کیا جانا چاہئے کہ جس میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کی صراحت کے ساتھ بات کی گئی ہو -

سائرون دھڑے کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف استقامت عراق کی سبھی سیاسی اور ملی جماعتوں کا مضبوط موقف ہے اور عراقی عوام اورحکام کافی عرصے سے اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کررہے ہیں -

عراقی پارلیمنٹ میں سائرون دھڑے کے ترجمان نے دہشت گرد امریکی فوج کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کا یہ مجرمانہ اقدام عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے اور سائرون پارلیمانی دھڑا امریکا کے غاصبانہ قبضے کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کرے گا -

ٹیگس