پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 41 دہشتگرد ہلاک
Jan ۳۰, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری کو بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں جن میں 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران دہشتگردوں کا ٹھکانا تباہ کیا گیا، اس کارروائی میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔