شامی عوام نے ایسے پیش کی شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت + تصاویر
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۹ Asia/Tehran
شام کے عوام نے ملک کے شمالی صوبے حلب کے مشہور اسکوائر پر جمع ہوکر شہید جنرل قاسم اور ان کے باوفا ساتھیوں کو تاریخی خراج تحسین پیش کیا ۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ شہر حلب کے سعد اللہ الجابری نامی اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور انہوں نے جذباتی طریقے سے شہید جنرل قاسم اور ان کے وفادار ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شامی عوام نے اسی طرح جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کے قتل میں امریکی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
شامی عوام نے سعد اللہ الجابری اسکوائر کے مختلف مقامات پر ایسے بینر نصب کر رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ شام کی سرزمین آپ کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔
شامی عوام نے اس موقع پر امریکا اور اسرائیل کے پرچموں کو نذر آتش بھی کیا۔