امریکی دہشتگرد فوجی جنگی جرائم کے مرتکب: افغان اراکین پارلیمنٹ
Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ ہرات پر فضائی حملے کی وجہ سے امریکی دہشتگرد فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کل ہرات صوبے کے شینڈنڈ میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے فضائی حملے کی جس میں 60 سویلین افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی امریکی جارحیت کا جائزہ لینے کیلئے ہرات جائیگی۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں کا سخت رد عمل ایسے میں سامنے آیا ہے کہ ابھی تک افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی جانب سے امریکی جارحیت پر رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔