Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • شام کے وزیراعظم تہران پہنچ گئے

شام کے وزیر اعظم ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیراعظم عماد خمیس ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر اعظم تہران میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقہ کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ شام کے وزیراعظم سے قبل قطر کے امیر اور پاکستان کے وزیر خارجہ بھی کل بروز اتوار ایران کے دورے پرتہران پہنچے تھے۔

ٹیگس