آیت اللہ سیستانی کا آپریشن کامیاب، دعائیں قبول ہوئيں
عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دائیں پیر کے فریکچر کا آپریشن کامیاب رہا۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کو آیت اللہ سسیتانی کے کامیاب آپریشن کی خبر دی ہے۔
آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ گزشتہ رات آیت اللہ سیستانی کا پیر مڑ گیا تھا جس کی وجہ سے فریکچر ہو گیا تھا اور شام کے وقت عراقی ڈاکٹرز نے ان کے پیر کا کامیاب آپریشن کر دیا ۔
اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا کے صارفین نے#الشفاء_العاجل ہیش ٹیگ شروع کیا تھا۔
دوسری جانب آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے کامیاب آپریشن کے اعلان کے بعد عراق میں یورپی یونین کے نمائندے مارٹن ہوتھ نے اپنے پیج پر لکھا کہ آیت اللہ سیستانی کی جلد صحت کی آرزو کرتے ہیں۔
عراق میں امریکی سفارتخانے کے فیس بک اکاونٹ پر ایک پیغام لکھا گیا کہ آیت اللہ سیستانی کے کامیاب آپریشن پر ہمیں خوشی ہے، آیت اللہ سیستانی نے عراق اور علاقے میں اتحاد و یکجہتی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی جلد صحت کی آرزو کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی مکاری اور عیاری ایسی حالت میں ہے کہ وہ عراق میں حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کا سب سے بڑا حامی رہا ہے اور اس نے حکومت کے خلاف کام کرنے والوں کی کھل کر حمایت کی ہے۔ عراق اور علاقے میں امریکا کی شرانگیزیاں دنیا پر واضح ہیں۔
ادھر عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ آیت اللہ سیستانی ہمیشہ سے ہمارے لئے ایک مضبوط سپر رہے ہیں۔
عراقی رضاکار فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے وفادار فوجی، خداوند متعال سے اپنے والد کی صحت و سلامتی کے لئے دعا گو ہیں۔
رضاکار فورس کے بیان میں آیا ہے کہ آپ کی اولادیں سرزمین وطن، مقدس مقامات اور عراقی قوم کی حفاظت کے لئے صرف آپ کے ایک اشارے کی منتظر ہیں۔