فلسطینیوں کا اعلان، پوری طاقت سے ٹرمپ کے اقدامات کا مقابلہ کریں گے
فلسطین کی تحریک الفتح نے اعلان کیا ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کا مقابلہ کیا جائے گا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق تحریک الفتح نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات غیر قابل قبول ہیں۔
اس تحریک کے بیان میں آیا ہے کہ تمام وسائل کے ذریعے ٹرمپ کے اقدامات کے مقابلے میں ڈٹ جائیں گے۔ بیان میں عربوں سے مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی حمایت پر مبنی عرب سربراہوں کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے پابند رہیں۔
تحریک فتح کے بیان میں اسی طرح عرب قوم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ ختم کریں۔
تحریک الفتح کے بیان میں آیا ہے کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ ہر طرح کے داخلی اختلافات کو ختم کریں اور متحد رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام سطح پر ٹرمپ کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
تحریک الفتح کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی ایک بھی فلسطینی ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت نہیں کرتا۔
تحریک فتح کے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ امریکی حکومت، غاصب صیہونی حکومت کا اصل شریک ہے۔