سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج
Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
ایک طرف جہاں امریکی صدرٹرمپ سینچری ڈیل نامی منصوبے کی رونمائی کی تیاری کر رہے ہیں وہیں فلسطینی نوجوانوں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیر کی شب فلسطینی نوجوانوں نے مقبوضہ فسلطین کے بیت لحم علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کو نذر آتش کر دیا۔
صیہونی جیلوں سے خبر موصول ہوئی ہے کہ فلسطینی اسیروں نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔اسیروں نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں صیہونی حکومت کے سرغنہ نتن یاہو سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ منگل کو سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کریں گے۔
فلسطین کی تمام جماعتوں اور گروپوں نے امریکی صدر کے اس غیر قانونی فیصلے کی مذمت کی ہے۔