Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے

فلسطینی عوام نے یوم غضب کے مظاہروں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صہیونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کی تصاویر نذر آتش کرکے سینچری ڈیل کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی اور ملی قوتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی نے ناپاک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف منگل اور بدھ کو یوم غضب منانے کا اعلان اور فلسطینیوں سے امریکہ مخالف مظاہروں میں شرکت کی اپیل کی تھی۔ 

حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے غزہ میں ہونے والے مظاہرے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ تمام فلسطینی عہدیدار سینچری ڈیل کے خلاف متحد ہیں اور اس ناپاک منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نابودی کا وقت قریب آگیا ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کے روز  وائٹ ہاؤس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو اور بلو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بنی گینٹز کے ساتھ ملاقات میں اپنے تیار کردہ ناپاک منصوبے سینچری ڈیل کا اعلان کرنے والے ہیں۔ 
امریکہ کے تیار کردہ ناپاک " سینچری ڈیل " منصوبے کے تحت بیت المقدس جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول واقع ہے ، اسرائیل کے حوالے کردیا جائے گا، دیگر ملکوں میں مقیم فلسطینیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کا حق نہیں ہوگا جبکہ غزہ پنی اور غرب اردن کا باقی ماندہ علاقہ ہی فلسطین کی ملکیت ہوگا۔ 
 

ٹیگس