سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج 22 فلسطینی زخمی
Jan ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیھونی فوجیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 22 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین کی ہلال احمر کمیٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کل رات مقبوضہ قدس، الخلیل اور غرب اردن کے علاقے البیرہ میں فلسطینی مظاہریں پر آنسو گیس کے شیل داغے، لاٹھی چارج کیا اور ربر کی گولیاں چلائیں جس سے 22 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کی جس کے خلاف عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور بہت سے اسلامی ممالک اور فلسطینی جماعتوں کے سربراہوں نے اس امریکی و صیہونی منصوبے سے اپنی شدید مخالفت و بے زاری کا اعلان کیا ہے۔