Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • قدس فلسطینی دارالحکومت، کے زیرعنوان ٹکٹ کااجراء

عمان کے ادارہ پوسٹ نے امریکی ۔ صیہونی سازشی منصوبے سینچری ڈیل کی مخالفت میں قدس فلسطینی دارالحکومت کے عنوان سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

سلطنت عمان کے ادارہ پوسٹ نے اعلان کیا ہے کہ " قدس فلسطینی" دارالحکومت کے زیرعنوان ٹکٹ کا اجراء سلطنت عمان کی جانب سے فلسطین کی حمایت اور عالم اسلام کے مقدس ترین شہر کی حیثیت سے شہر قدس کی اہمیت پر تاکید ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری کو وائٹ ہاؤس میں صیہونی وزیراعظم کی موجودگی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی۔ امریکہ کے اس مذموم حرکت کی فلسطینی عوام، تمام تنظیموں اور گروہوں اور دنیا کے بہت سے ممالک کی جانب سے مخالفت ہو رہی ہے۔
 

ٹیگس