Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • فلسطین پر امریکی پلان امن نہیں قبضے کا منصوبہ ہے: رجب طیب اردوغان

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوغان نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین پر امریکی پلان امن نہیں قبضے کا منصوبہ ہے، ترک صدر نے کہا کہ عالمی برادری نے شام کے عوام کو تنہا چھوڑ رکھا ہے۔

انہوں نےانسداد دہشتگردی کیلئے پاکستانی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مذاکرات کے ذریعے کشمیر کے حل کے اپنے موقف پر قائم رہیں گے۔

رجب طیب اردوغان نے کہا تحریک آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں کا جذبہ نا قابل فراموش ہے، کشمیر ہمارے لیے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے، ہماری دوستی عشق اور محبت سے پروان چڑھی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا دباؤ کے باوجود ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو تعاون کا یقین دلاتا ہوں، مستقبل میں بھی پاکستان کا ساتھ دیتے رہیں گے، ہر دکھ، درد میں ساتھ دینے پر پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ صدر رجب طیب اردوغان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد کے علاوہ ترکی کی صف اول کی کارپوریشنوں کے سربراہ اور چیف ایگزیکٹو افسران بھی پاکستان آئے ہیں۔

ٹیگس