Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • کیا، ایران اور سعودی عرب دوست بن رہے ہیں؟ سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ (پہلا حصہ)

سعودی عرب کی حکومت کے نزدیکی اخبار الشرق الاوسط میں مشاری الزیادی نے لکھا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی خبریں اکثر موصول ہوتی رہتی ہیں حتی یہ تک کہا جاتا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان موجود بحران بس ختم ہی ہونے والا ہے۔

ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے اور مذاکرات کی کئی بار خبریں سامنے آئی ہیں لیکن پھر بات آگے بڑھ نہيں پائی ہے۔ در حقیقت سعودی عرب کے تیل کے کارخانے آرامکو پر یمن کے حملے کے بعد سعودی عرب، ایران سے گفتگو کرنا چاہتا تھا لیکن امریکا نے اسے روک دیا۔

لبنان کے البناء اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جب سعودی عرب نے ایران سے مذاکرات کرنا چاہے تو امریکا نے اسے کہا کہ عراق، لبنان اور ایران میں مظاہرے شروع ہو چکے ہیں اس لئے حالات امریکا و سعودی عرب کے لئے بہتر ہوں گے، اس لئے ابھی ایران سے گفتگو نہ کی جائے۔

اس لبنانی اخبار نے فرانس سے ایک ذریعے کے حوالے سے یہ اطلا دی ہے اور لکھا ہے کہ سعودی عرب کا خیال ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات اور جامع سمجھوتہ ہو سکتا ہے جس میں یمن اور لبنان جیسے ممالک کے بحران بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔

جاری...

بشکریہ

الشرق الاوسط

*مقالہ نگار کے موقف سے سحر عالمی نیٹ ورک کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے-

ٹیگس