جہاد اسلامی کی صیہونیوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر تاکید
شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندہ دفتر نے غاصبوں کے قبضے سے فلسطین کی مکمل آزادی تک اسرائیلی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر تاکید کی ہے-
شام میں تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے اسماعیل السنداوی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی کوشش ہے کہ استقامتی قوتوں پر حملہ کر کے شام کو تحریک جہاد اسلامی اور دیگر استقامتی گروہوں کو باہر نکالنے پر مجبور کردے جبکہ دمشق ، فلسطینی استقامت کا حامی و پشتپناہ ہے ۔
السنداوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جہاد اسلامی فلسطین غاصبانہ قبضے اور امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف ڈٹی رہے گی کہا کہ سرایا القدس ، صیہونیوں کے حالیہ حملے کا جواب دے گا۔
تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر حملہ کر کے جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو القدس بریگیڈ کے سلیم احمد سلیم اور زیاد احمد منصور کو شہید کردیا ہے۔