Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کے مزید 2 فوجی ہلاک

ترکی کے مزید 2 فوجی شام کے صوبے ادلب میں ہلاک ہو گئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے آج کہا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے فضائی حملے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے تاہم ترکی کی وزارت دفاع نے اس حملے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

در ایں اثناء خبری ذرائع نے کہا ہے کہ کل ادلب میں ترکی کے 8 فوجی زخمی ہوئے۔ ترکی کے فوجی ادلب میں شامی فوج کے توپ خانے کی گولہ باری سے زخمی ہوئے۔

خبری ذرائع نے چند روز قبل شامی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 13 فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی۔

شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشتگردوں سے  پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

ٹیگس