Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • شام پر اسرائیل کا ڈرون حملہ

شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ پر صیہونی فوج کے ڈرون حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق ہو گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی آج کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ڈرون طیارے نے شام کے صوبے قنیطرہ کے علاقے حضر میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا جس میں ایک شامی باشندہ جاں بحق ہوا۔ قنیطرہ صوبہ مقبوضہ جولان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت شام کے جنوبی علاقوں کو دہشتگردوں کے حوصلے بلند کرنے کے مقصد سے اپنی جارحیت کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی شام کی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشتگرد گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹیگس