ملائیشیا کے نئے وزیراعظم نے حلف اٹھایا
ملائیشیا کے نئے وزیراعظم محی الدین یاسین نے آج بروز اتوار اس ملک کے آٹھویں وزیراعظم کے طور پر حلف اُٹھالیا۔
ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے 72 سالہ وزیراعظم محی الدین یاسین نے آج بروز اتوار ملائیشیا کے بادشاہ عبدالله پاهانگ Abdullah Pahang سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔
ملائیشیا کے بادشاہ نے ہفتے کے روز مہاتیر محمد کی جگہ وزیر داخلہ محی الدین یاسین کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔ محی الدین یاسین مہاتیر محمد کی جماعت کے صدر بھی ہیں اور دیگر کئی وزارتوں کے عہدے پر رہنے کے علاوہ سابقہ دور حکومت میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 کے الیکشن میں کامیابی پر اتحادی جماعتوں نے وسط مدتی وزیراعظم کے لیے اتفاق کیا تھا۔ پہلی باری مہاتیر محمد کی تھی اور دوسری باری کے لیے قرعہ انور ابراہیم کے نام نکلا تھا تاہم اختلافات کے باعث سیاسی بحران پیدا ہوا جس کا حل محی الدین یاسین کی نامزدگی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔