Mar ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری

میانمار کے صوربہ راخین میں انتہا پسند میانماری فوج کے تازہ حملے میں کم سے کم پانچ روہنگیا مسلمان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق میانمار کے فوجی ترجمان نے دعوا کیا ہے روہنگیا مسلمانوں نے ایک فوجی کاررواں پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  جبکہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اخین میں روہنگیا مسلمانوں کی ایک آبادی پر میانماری فوج کی بلا اشتعال گولہ باری میں یہ افراد مارے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میانمار کے صوربہ راخین میں دو ہزار سترہ میں انتہا پسند بدھسٹوں اور اور فوج کے وحشیانہ حملوں میں چھے ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان جاں بحق اور آٹھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں تقریبا دس لاکھ روہنگیا مسلمان مہاجرت کرکے بنگلادیش اور لاکھوں دیگر دوسرے ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم نے میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ 

ٹیگس