تہران اور بغداد نے تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر تاکید کی
Mar ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، دو دوست اور برادر ملکوں کے امنگوں کے حصول کیلئے تمام شعبوں میں ایران سے اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور علاقائی مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔