شام میں ترکی کے مزید 2 فوجی ہلاک
Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
ترکی کے مزید 2 فوجی شام کے صوبے ادلب میں ہلاک ہو گئے۔
آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے آج بروز جمعہ کہا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
در ایں اثناء ترکی کی وزارت دفاع نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران شام میں ترکی کے 4 فوجی ہلاک ہوئے یہ فوجی ان 34 ترک فوجیوں کے علاوہ ہیں کہ جو شام اور روسی فوجیوں کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے شام کے 21 فوجیوں کے ہلاک ہونے کا بھی دعوی کیا۔شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب کو دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشت گردی کے خلاف جد وجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔