Mar ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان، صدارتی عہدہ ایک، دعوے دار دو!

افغانستان میں صدارتی امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دونوں نے پیر کے روز حلف برداری کے دعوت نامے تقسیم کر رکھے ہیں۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق صدارتی ہاوس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اشرف غنی آج پیر کے روز پریزیڈنٹ ہاوس میں صدارت کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ کی انتخابی ٹیم کا کہنا ہے کہ مذاکرات اگر کسی نتیجے پر پہونچتے ہیں تو عبداللہ عبداللہ کابل کے قصر سپیدار میں  صدارتی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ فروری میں افغانستان کے الیکٹورل کمیشن نے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اشرف غنی کی کامیابی کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے سخت ترین حریف عبداللہ عبداللہ نے اس نتیجے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ دعوا کیا تھا کہ وہ اور ان کے اتحادی انتخابات کے فاتح ہیں۔ اسی بنا پر وہ خود ہی حکومت کی تشکیل پر بھی مصر ہیں۔

ٹیگس