افغانستان سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کا عمل شروع
افغانستان میں تعینات دہشت گرد امریکی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا ہے طالبان کے ساتھ ہوئے معاہدے کے مطابق افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے
امریکی کمانڈر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے ساتھ ہوئے معاہدے کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی دہشتگردوں کی تعداد تیرہ ہزار سے گھٹ کر آٹھ ہزار چھے سو ہونی ہے-
امریکا اور طالبان کے درمیان اٹھارہ ماہ کے مذاکرات اور افغانستان میں جنگ بندی کے تعلق سے پائی جانے والی تشویش کے درمیان آخرکار طالبان اور واشنگٹن کے مابین انتیس فروری کو دوحہ میں ایک معاہدہ طے پایا-
اس معاہدے کے بارے میں خود امریکی حکام کا بھی کہنا ہے کہ کسی بھی وقت یہ معاہدہ ٹوٹ سکتا ہے- طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد افغانستان میں دہشتگردانہ حملوں میں شدت آگئی ہے- طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مطابق آئندہ چودہ مہینوں میں سبھی غیر ملکی فوجیں، افغانستان نکل جائیں گی اور طالبان کو بھی اپنے حملے روک دینے ہوں گے- غیر ملکی فوجیوں میں سب سے بڑی تعداد امریکی دہشتگردوں کی ہے۔
طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ہو تو گئے ہیں مگر اسکے باوجود افغان عوام میں خانہ جنگی کو لے کر تشویش جوں کی توں برقرار ہے ۔